شام  میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری ، 84 افراد ہلاک

شام  میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

518742
شام  میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری ، 84 افراد ہلاک

شام  میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

شام میں داعش کے زیر  کنٹرول مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں  سر گرم عمل انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی کاروائی میں 3 شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا جس  میں 58 عام شہری بھی ہیں جب کہ باقی 24 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق داعش سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہوئے  ہیں۔



متعللقہ خبریں