عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑے پیمانے  پر کاروائی

فلوجہ میں شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد عراقی فوج نے موصل کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ حکومتی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے زیرقبضہ سب سے بڑے شہری علاقے موصل کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں فوجی کاررروائیاں شروع کر دی گئی ہیں

513902
عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑے پیمانے  پر کاروائی

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑے پیمانے  پر کاروائی جاری ہے۔

فلوجہ میں شدت پسند تنظیم داعش کو شکست دینے کے بعد عراقی فوج نے موصل کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

 حکومتی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے زیرقبضہ سب سے بڑے شہری علاقے موصل کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں فوجی کاررروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 اس طرح عراقی فورسز رفتہ رفتہ موصل کے گرد اپنا گھیرا تنگ کریں گی۔

موصل کو داعش کا مضبوط ترین ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں