لیبیا کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے جہازوں کی تلاشی لی جائے گی: سلامتی کونسل

یورپی یونین کی  درخواست پر  سلامتی کونسل کے طلب کردہ اجلاس  میں  رکن ممالک  نے  اس بات کا مشترکہ فیصلہ کیا کہ  ایک سال  تک  لیبیا  کی سمندری حدود میں  داخل ہونے والے بحری جہازوں کی اسلحے کی غیر قانونی تجارت کے شبے میں   تلاشی لی جائے گی

511061
لیبیا کی سمندری حدود میں داخل ہونے والے جہازوں کی تلاشی لی جائے گی: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے  لیبیا کےلیے اسلحہ لے جانے کے شبے میں  بحری جہازوں  کی تلاشی  لینے  کا اختیار  دے دیا ہے ۔

 یورپی یونین کی  درخواست پر  سلامتی کونسل کے طلب کردہ اجلاس  میں  رکن ممالک  نے  اس بات کا مشترکہ فیصلہ کیا کہ  ایک سال  تک  لیبیا  کی سمندری حدود میں  داخل ہونے والے بحری جہازوں کی اسلحے کی غیر قانونی تجارت کے شبے میں   تلاشی لی جائے گی ۔

 تلاشی کے بعد اگر  کسی جہاز سے مشتبہ   سامان برآمد ہوا تو  اُنہیں  اقوام متحدہ کی نگرانی میں  تباہ کر دیا  جائے گا۔

 واضح رہے کہ  سلامتی کونسل نے سن 2011 میں لیبیا پر اسلحے کی  پابندی عائد کر دی تھی    جس کے بعد  داعش کے  شر پسندوں  نے  غیر قانونی طریقوں سے اسلحہ حاصل کرنا شروع کر دیا تھا ۔



متعللقہ خبریں