خلیجی تعاون کونسل کی ایرانی موقف پر مذمت
ایران کی حج و عمرے کے لیے اپنے شہریوں کو سعودی عرب جانے سے منع کرنے کے خلیجی تعاون کونسل نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں
![خلیجی تعاون کونسل کی ایرانی موقف پر مذمت](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/1c72/84e3/a108/573551802ec56.jpg?time=1719146944)
خلیجی تعاون کونسل نے ایران کے حج و عمرے کی ادائیگی کو سیاست کا آلہ کار بنانے پر مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کی خبر رسان ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق کونسل کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف الا زیانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کونسل ، ایران کی جانب سے امسال حج کے لیے تیار کردہ معاہدے پر دستخط نہ کرتے ہوئے حج کے فرض کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیے جانے پر مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے ایرانی حکام سے اپیل کی ہے کہ ادائیگی حج ایک مذہبی فرض ہے اسے سیاسی تنازعات کا آلہ کار بنائے جانے سے پرہیز کرنی چاہیے۔
ایرانی عازمین حج کے اپنی عبادتوں کو پر تحفظ طریقے سے سر انجام دے سکنے کے لیے ایرانی اداروں سے سعودی عرب انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی درخواست کرنے والے زیانی نے بتایا کہ سعودی حکومت کی طرف سے حج و عمرے کی ادائیگی کے لیے پیش کردہ سہولتیں قابل ِ ستائش ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے ایرانی شہریوں کے حج و عمرے کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے دعووں کی واضح طور پر تردید کی تھی۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/3cc3/db28/e5e7/571459f87d3d8.jpg?time=1719146945)
اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ
لبنان میں حزب اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے پچھتانا پڑے گا