عراق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 93افراد ہلاک ،87زخمی

عراق کے دارلحکومت بغدادکے نواحی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 93افراد ہلاک اور87زخمی ہوگئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

489683
عراق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 93افراد ہلاک ،87زخمی

عراق کے دارلحکومت بغدادکے نواحی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 93افراد ہلاک اور87زخمی ہوگئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

 عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مصروف مارکیٹ میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار اڑادی جس کے نتیجے میں 93افراد ہلاک اور87زخمی ہوگئے ۔دھماکے کے وقت بازار میں رش تھا ۔ ۔پولیس اور میڈیکل حکام کے مطابق   اس  دھماکے  میں زخمی ہونے والوں میں87افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے ۔دھماکے کے بعد موقع پر دھویں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہے جبکہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا  ہے کہ یہ دھماکا ایک پِک اپ ٹرک کے ذریعے کیا گیا جس میں پھل اور سبزیاں لدی ہوئی تھیں۔ ڈرائیور ٹرک کو بازار میں پارک کرنے کے فوراً بعدبھیڑ میں غائب ہو گیا۔دریں اثنا ، بغداد میں مزید دو کار بم دھماکوں میں 24افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں  ۔

متعللقہ خبریں