سعودی عرب میں حکومت میں جزوی ترمیم

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے بعض وزارتوں اور اقتصادیات سے متعلق  اداراتی تبدیلیاں کر کے نئی تشکیل پر مبنی  حکم نامہ

486424
سعودی عرب میں حکومت میں جزوی ترمیم

سعودی عرب میں حکومت میں جزوی ترمیم ۔۔۔

سعودی عرب کے شاہ سلمان  بن عبدالعزیز  نے بعض وزارتوں اور اقتصادیات سے متعلق  اداراتی تبدیلیاں کر کے نئی تشکیل پر مبنی  حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی WAFA  کی خبر کے مطابق پیٹرول اور معدنی وسائل کے وزیر علی النائم کی جگہ وزیر صحت خالد الفلاح کو  آرامکو انتظامی کمیٹی کا سربراہ متعین کیا گیا ہے اور الفلاح  سے خالی ہونے والی  سیٹ پر سابقہ وزیر تجارت  و صنعت توفیق الربائی کو متعین کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شاہ سلمان کے دستخطوں سے شائع ہونے والے اس  حکم نامے میں  وزارتِ پیٹرول اور معدنی وسائل کے نام کو  تبدیل کر کے  " وزارتِ توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ آب کو ختم کر دیا گیا ہے اور   وزارتِ محنت اور  وزارت سماجی امور کو  بھی "وزارت محنت و سماجی ترقی " کے نام سے متحد کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں