اطالوی جہازوں  نے بحیرہ روم میں 1800 غیر قانونی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا

اطالوی جہازوں  نے بحیرہ روم میں 1800 غیر قانونی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا  ہے۔

485932
اطالوی جہازوں  نے بحیرہ روم میں 1800 غیر قانونی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا

 

 

 اٹلی کے بحری جہازوں  نے بحیرہ روم میں 1800 غیر قانونی مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے ۔

 یہ مہاجرین لیبیا سے 10کشتیوں میں سوار ہو کر    یورپ جا رہے تھے ۔ موسم گرم ہو جانے  اور بلقان سے یورپ داخلے کے ناممکن ہوجانے  کی وجہ سے لیبیا سے اٹلی داخل ہونے کے خواہشمند مہاجرین کی تعداد میں خاطر  خواہ اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے ۔اطالوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ 2016 کے آغاز سے  سمندر میں ڈوبنے سے بچائے جانے والے مہاجرین کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔اسوقت لیبیا سے کشتیوں کے ذریعے یورپ جانے کے منتظر ایک میلین سے زائد مہاجرین موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں