اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کر دے، حماس

قاسم  بریگیڈز   کے  ترجمان   کا کہنا ہے کہ یہ   اسرائیل کو محاصرے کے معاملے  میں آخری انتباہ ہے

480720
اسرائیل  غزہ کا محاصرہ ختم کر دے، حماس

حماس کے سیاسی  بیورو   کے   نائب  چیر مین   اسماعیل خانیہ    نے   غزہ کی پٹی کے محاصرے کے حوالے   سے اسرائیل کو  متنبہ کیا ہے۔

حماس  کی جانب سے غزہ  شہر میں منعقد میلے میں   اسرائیلی حکومت  سے متعلق اپنے جائزے  پیش کرنے والے  خانیہ نے  بتایا کہ " ہم سیاسی   اعتدال پسندی   کے  ساتھ   اسرائیل سے   کہتے ہیں  کہ      اگر  محاصرے  کو جاری رکھا گیا تو ہم اس  صورتحال  کو زیادہ  دیر تک جاری  نہیں      رکھ سکیں گے۔ اسرائیل کو  چاہیے کہ وہ ہماری تحریک       کے صبر  کو ٹیسٹ کرنے  اور  غزہ کی عوام  پر دباو      ڈالنے کے   عمل سے باز آجائے۔  دو ملین عوام   کو محاصرے میں رکھنا ناقابل قبول ہے۔    صبر کرنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے،   بندر گاہوں، ہوائے اڈے، سرحدوی چوکیوں     کو  کھولا  جانا اور  سیمنٹ   سمیت دیگر  سازو سامان      کی غزہ   کو ترسیل  ہمارا  ایک فطری حق ہے۔ "

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حماس     فلسطین میں مصالحت قائم کیے  جانے کے معاملے  میں   مثبت  موقف  رکھتی ہے۔

دوسری جانب  قاسم  بریگیڈز   کے  ترجمان   کا کہنا ہے کہ یہ   اسرائیل کو محاصرے کے معاملے  میں آخری انتباہ ہے۔



متعللقہ خبریں