اسرائیل۔فلسطین کشیدگی نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تناو پیدا کر دیا

دہشت گردوں کے کنبوں کی مالی امداد کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ نے ہزاروں فلسطینی بچوں کو مار ڈالا ہے اصل میں آپ کو شرم آنی چاہیے

473667
اسرائیل۔فلسطین کشیدگی نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تناو پیدا کر دیا

اسرائیل۔فلسطین کشیدگی نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں تناو پیدا کر دیا۔

اسرائیل۔ فلسطین کے موضوع پر اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈانون نے چلاتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردوں کے کنبوں کی مالی امداد کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے"۔

اس کے جواب میں فلسطین کے سفیر ریاض منصورا نے کہا کہ " آپ نے ہزاروں فلسطینی بچوں کو مار ڈالا ہے اصل میں آپ کو شرم آنی چاہیے"۔

کونسل کے سربراہ کی تنبیہات کے باوجود اسرائیلی سفیر کی طرف سے الزامات جاری رہنے پر منصورا نے کہا کہ" ہماری عوام کو آزاد کریں ، آپ قابض اور استعماری ہیں"۔

کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فریقین سے اپنے الفاظ میں نرمی لانے اور دو طرفہ اعتماد کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

اس دوران فلسطین اور دیگر عرب ممالک کی طرف سے تیار کردہ اور اسرائیل کی طرف سے غیر قانونی آباد کاری کو روکنے کے بارے میں اقوام متحدہ کے قانونی بل کو تاحال کونسل میں پیش نہیں کیا گیا۔

فرانس اس موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس طلب کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔

توقع ہے کہ اس موضوع کو، جمعہ کے روز متوقع ماحولیاتی سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں فلسطین کے صدر محمود عباس کے سامنے پیش کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں