شام کا بحران : مذاکراتی دور 15 اپریل سے شروع ہو گا

شام کے بحران کو حل کرنے کےلیے اقتدار اور مخالفین کے درمیان اقوام متحدہ کی زیر قیادت جاری مذاکرات کا نیا مرحلہ جنیوا میں شروع ہو رہا ہے

470239
شام کا بحران : مذاکراتی دور 15 اپریل سے شروع ہو گا

شام کے بحران کو حل کرنے کےلیے اقتدار اور مخالفین کے درمیان اقوام متحدہ کی زیر قیادت جاری مذاکرات کا نیا مرحلہ جنیوا میں شروع ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے شام سے متعلق خصوصی مندوب اسٹیفن دی مستورا شامی مخالفین کے ایک مذاکراتی وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ شامی حکومت کا وفد 15 اپریل کو جنیوا پہنچے گا۔

مذکورہ وفد کا کہنا ہے کہ وہ 13 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کے بعد ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

شام کی سیاسی صورت حال پر مبنی اس مذاکراتی دور میں سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254 سے متعلقہ ایک نیا سیاسی لائحہ عمل مرتب دینے پر غور کیا جائے گا۔

جس کی رو سے سے ماہ جون تک شام کے تیام سیاسی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں اس مذاکراتی دور کو کسی نتیجے پر پہنچانا ضروری ہوگا۔

دریں اثنا ان تمام اقدامات کے باوجود شام میں جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حلب شہر کے جنوب میں واقع آئس نامی قصبے میں مخالفین نے سرکاری دستوں کو پسپا کرتے ہوئے 75 فوجی ہلاک کر دیئے۔

دمشق کے جنوب میں واقع یرموک کے مہاجر کیمپ کے اطراف میں بھی لڑائی جاری ہے جہاں داعش نے النصرہ محاذ کے بعض ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں