سعودی عرب: یمن سے داغ جانے والا میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ایک بچہ زخمی

یمن سے سعودی عرب کے شہر جازان میں گرنے والے میزائل سے دو افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہو گیا

465671
سعودی عرب: یمن سے داغ جانے والا میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک ایک بچہ زخمی

یمن سے سعودی عرب کے شہر جازان میں گرنے والے میزائل سے دو افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

دریں اثنا، حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے فیس بک ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی سرحد سے ملحقہ شہروں اور بعض یمنی علاقوں کےلیے لاگو فائر بندی کی پابندی کا احترام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتحادی فوج نے گزشتہ پیر کے روز سعودی سرحد کے قریب واقع سعودی شہر الربوہ پر حملے کے دوران 100 حوثیوں کو ہلاک کر دیا تھا ۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کے روز ہی ریاض میں حوثیوں کے ایک وفد سے ملاقات کا بھی اعلان کیا تھا جس میں یمن کے سیاسی حل پر بات چیت ہوئی تھی ۔



متعللقہ خبریں