عراق میں 5 خود کش حملوں میں 29 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراق کے مختلف شہروں 5 خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

465226
عراق میں 5 خود کش حملوں میں 29 افراد ہلاک متعدد زخمی

عراق کے مختلف شہروں 5 خود کش حملوں کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

پہلا خودکش حملہ جنوبی صوبے کے ہوٹل میں ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرا حملہ بھی ہائی وے پر واقع ہوٹل میں ہوا جس میں 27 افراد زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی حکام کےمطابق تیسرا خود کش حملہ عراقی شہر بسرا میں کیا گیا جہاں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔

دارالحکومت بغداد میں ایک خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگے ہیں ۔جب کہ مشہد کے علاقےمیں بھی خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی ہیڈکوارٹر سے اپنی گاڑی ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں