یمن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

ان ہلاکتوں کی تصديق طبی و سکيورٹی ذرائع نے آج اتوار کے روز کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں دیگر بيس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان فضائی حملوں ميں جنگجوؤں کے گڑھ مانے جانے والے المنصورہ نامی ضلعے کو نشانہ بنايا گيا

449934
یمن میں فضائی  حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

یمن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ۔

جنوبی يمنی شہر عدن ميں ہفتے اور اتوار کی درميانی شب کيے جانے والے اتحادی فضائی حملوں ميں کم از کم سترہ جنگجو مارے گئے ہيں۔

ان ہلاکتوں کی تصديق طبی و سکيورٹی ذرائع نے آج اتوار کے روز کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں دیگر بيس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ان فضائی حملوں ميں جنگجوؤں کے گڑھ مانے جانے والے المنصورہ نامی ضلعے کو نشانہ بنايا گيا اور اطلاعات ہيں کہ وہاں وقفے وقفے سےجھڑپیں اب بھی جاری ہيں۔ سعودی قيادت ميں اتحادی فورسز نے فضائی کارروائيوں کے ذریعے گزشتہ برس جولائی ميں عدن کو ايران نواز حوثی باغيوں کے قبضے سے چھڑايا گيا تھا۔

یمن میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں تاہم سعودی عرب نے علاقے پر اپنے کنٹرول کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنالیا ہے۔



متعللقہ خبریں