سعودی عرب میں شمال کی گرج نامی فوجی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب کے شمال مغرب میں شمال کی گرج کے نام سے فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن میں بری، بحری اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔

441733
سعودی عرب میں شمال کی گرج نامی فوجی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب کے شمال مغرب میں شمال کی گرج کے نام سے فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں جن میں بری، بحری اور فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔

ان مشقوں میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگال، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش ، چاڈ، ترکی، تیونس، جبوتی، سلطنت اومان، قطر، ملائیشیا، مصر اور موریطانیہ کے علاوہ خلیجی ممالک کی مشترکہ ''درع الجزیرہ'' فورس کے دستے شریک ہیں۔ افواج کی تعداد اور مشقوں کیلئے مختص وسیع علاقے کے لحاظ سے 'شمال کی گرج' کو دنیا میں سب سے بڑی مشقوں میں شمار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان مشقوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہے۔

شمال کی گرج مشقوں میں غیرسرکاری فورسز اور دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جبکہ روایتی آپریشنز کے نمونے سے نسبتاً کم شدت کی کاروائیوں کی جانب منتقلی کی تربیت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ ان کے علاوہ مشقوں میں فورسز کو طویل مسافت اور مدت کی مختلف شکلوں میں کام کرنے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔ یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب کہ خطے کو دہشتگرد دھمکیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور امن و امان کے عدم استحکام جیسے چیلنجزکا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں