شام کے شہر حمص میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک

آبزرویٹری نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ حمص میں ایک بم پہلے سے نصب تھا اور دوسرا ایک خود کش حملہ ہو سکتا ہے۔ شام کے حکومت نواز ٹیلی وژن اخباریہ کے مطابق یہ دونوں حملے حمص شہر کے علاقے زہرا میں ہوئے ہیں

436753
شام کے شہر حمص میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک

شام کے شہر حمص میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے وسطی شہر حمص میں ہونے والے دوہرے کار بم حملے میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق زیادہ تر ہلاک شدگان سویلین دکھائی دیتے ہیں اور کئی انتہائی شدید زخمی ہیں۔

آبزرویٹری نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ حمص میں ایک بم پہلے سے نصب تھا اور دوسرا ایک خود کش حملہ ہو سکتا ہے۔ شام کے حکومت نواز ٹیلی وژن اخباریہ کے مطابق یہ دونوں حملے حمص شہر کے علاقے زہرا میں ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سرکاری افواج کے کنٹرول میں آنے والے شہر حمص کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سنہ 2011 میں صدر بشار السد کی حکومت کے خلاف سب سے پہلے تحریک کا آغاز ہوا تھا۔

شام میں پانچ برس سے جاری لڑائی میں اب تک 250,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں