اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مشرقی القدس میں دو پولیس اہلکاروں کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کرنے کرنے کے الزام مین ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے

435754
اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی  کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مشرقی القدس میں دو پولیس اہلکاروں کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زخمی کرنے کرنے کے الزام مین ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روسنفیلڈ نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے قدیم شہر کی فصیل میں کھلنے والے دمشق گیٹ کی راہداری پر ایک فلسطینی کی جانب سے دوپولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

گزشتہ چھ ماہ کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے عام اسرائیلی شہریوں، پولیس اور فوجیوں پر ہوئے حملوں میں 30 اسرائیلی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ ان واقعات میں ایک امریکی اور ایریٹریا کا شہری بھی مارا جا چکا ہے۔

پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے 160 سے زائد ان فلسطینیوں کو ہلاک کیا جو اسرائیلی شہریوں پر چاقوؤں سے حملہ کرنا چاہتے تھے یا ان پر گاڑیاں چڑھانا چاہتے تھے۔

اسرائیل فلسطینی قیادت پر نوجوان فلسطینیوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں