اسرائیلی فوجیوں کا معذور فلسطینی پر تشدد

اسرائیلی فوجیوں نے وہیل چئیر پر سوار ایک معذور فلسطینی کو دھکا دے کر زمین پر پشت کے بل گرا نے کے بعد اسے ٹھوکریں مار کر تشدد کا نشانہ بنایا

433540
اسرائیلی فوجیوں کا معذور فلسطینی پر تشدد

اسرائیلی فوجیوں نے وہیل چئیر پر سوار ایک معذور فلسطینی کو دھکا دے کر زمین پر پشت کے بل گرا نے کے بعد اسے ٹھوکریں مار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں پیش آنے والے اس واقعے کی تصاویر مقامی ذرائع ابلاغ میں نشر ہوئی ہیں۔

یہ واقعہ حملے کا منصوبہ بنانے کے دعوے سے ہلاک کئے جانے والے 5 فلسطینیوں اور ایک فلسطینی لڑکی کو شدید زخمی کئے جانے کے بعد پیش آیا ہے۔

اطراف کے لوگوں نے شدید زخمی لڑکی کی مدد کرنا چاہی جن میں ایک معذور شخص بھی شامل تھا۔

معذور شخص کو وہیل چئیر سے گرا کر اس کو ٹھوکریں مارتے فوجیوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرنے والوں پر فوجیوں نے فائر کھول دیا اور اس کی تصاویر بھی اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔

تشدد کے مناظر شدید ردعمل کا سبب بنے ہیں جس کے بعد اسرائیلی حکام نے واقعے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ اکتوبر سے لے کر اب تک یہودی فورسز اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 180 تک پہنچ چکی ہے۔



متعللقہ خبریں