وزیراعظم نتَن یا ہو عدالت کے رو برو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یا ہو نے قدرتی گیس کےشعبے کے امور کی انجام دہی کے بارے میں لائیسنس کے اجرا سے متعلق عدالت کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے

432861
وزیراعظم نتَن یا ہو عدالت کے رو برو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یا ہو نے قدرتی گیس کےشعبے کے امور کی انجام دہی کے بارے میں لائیسنس کے اجرا سے متعلق عدالت کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔

انہوں نے ملک کو نقصان پہنچانے سے متعلق لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

اسرائیل کے کھلے سمندر میں قدرتی گیس کے ذخائر اور وہاں سے گیس نکالنے سے متعلق حاصل ہونے والے حقوق کو ماہ دسمبر میں ایک امریکی اور ایک اسرائیلی فرم کو منتقل کردیے تھے۔

اس سمجھوتے سے ملک بھر میں نتَن یا ہو کے خلاف بحث و مباحثہ شروع ہوگیا تھا۔

اپوزیشن نے نتَن یا ہو پر رقابت کونسل کی منظوری حاصل کیے بغیر سمجھوتے پر دستخط کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس طرح نتَن یا ہو عدالت کے رو برو اپنا بیان قلم ریکارڈ کروانے والے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔

وزیراعظم نَتن یا ہو نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے اگر وہ یہ سمجھوتہ نہ کرتے تو دشمن سے قدرتی گیس خریدنے پر مجبور ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ گیس نکالنے سے ترکی، مصر اور اردن کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نتَن یا ہو سے عدالت نے کسی قسم کا کوئی سوال نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں