نیویارک اجلاس میں شام کے موضوع پر غور

،سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ انھوں نے شام میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے کے معاملے میں دیگر خلیجی ممالک کیساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے ۔

411046
نیویارک اجلاس میں شام کے موضوع پر غور


نیویارک میں 18 دسمبر کو شام کے موضوع پر غور کے لیے وزراء کی سطح پر اجلاس منعقد ہو گا ۔
اس اجلاس میں امریکہ اور روس کی حمایت حاصل کرنےوالے شامی مخالفین گروپ بھی شریک ہونگے لیکن النصرا گروپ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا ہے ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کل ماسکو میں روسی حکام کیساتھ ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ روسی حکام کیساتھ داعش کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر اتفاق رائے پایا گیا ہے ۔ داعش نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہے ۔اس تنظیم کو ختم کیے بغیر شام میں جاری جھڑپوں کو ختم کرنا ناممکن ہے ۔ روسی حکام کیساتھ مذاکرات میں صدر اسد کے مستقبل کے موضوع پر بات چیت ہوئی ہے ۔وہ عبوری دور میں بطور صدر فرائض ادا نہیں کر سکیں گے ۔ علاوہ ازیں ، امریکہ اور روس نے شام میں کاروائیوں کے جائے مقام کے بارے میں بھی ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے ۔
ادھر ،سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ انھوں نے شام میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے کے معاملے میں دیگر خلیجی ممالک کیساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے ۔فوجیوں کی تعداد اور کاروائی کے اہداف کا چند ہفتوں کے اندر اعلان کر دیا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں