34 اسلامی ملک دہشت گردی کے خلاف کمر بستہ

اسلامی تعاون تنظیم کی چھت تلے 34 اسلامی مملکتوں نے دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا ہے

409382
34 اسلامی ملک دہشت گردی کے خلاف کمر بستہ

سعودی عرب میں 34 اسلامی مملکتوں نے دہشت گردی کے خلاف اتحاد قائم کیا ہے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے سے جاری کردہ ایک مشترکہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے دہشت گردی اور مسلح دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد اور اہداف سمیت اس کے اسباب کو ختم کرنے کے معاملے میں سمجھوتہ شقوں پر 34 اسلامی مملکتوں نے اتحاد قائم کیا ہے کہ جس میں ترکی بھی شامل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اتحاد، ماہیت، مذہب و نسل چاہے کوئی بھی کیوں نہ ہو ، کرہ ارض پر فتنہ فساد پیدا کرنے والی ، انسانوں کو خوفزد ہ اور ہلاک کرنے والی مسلح دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں