لیبیا مین اتحادی حکومت کے قیام کا فیصلہ

ہم لیبیا میں تبدیلی کے دور اور ملک میں حکومتی اختیارات اور قوانین کی بالا دستی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، شرکاء اجلاس

362325
لیبیا مین اتحادی حکومت کے قیام کا فیصلہ

اطالوی دارالحکومت روم میں ترکی ، امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی کے ملکوں کی شراکت سے لیبیا کے موضوع پر ایک کانفرس کا انعقاد ہوا۔
لیبیا میں افراتفری کے ماحول نے 17 ملکوں سمیت عرب لیگ، یورپی یونین ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کو ایک ہی میز کے گرد جمع کیا ہے۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی طرف سے نمائندگی کردہ لیبیا کانفرس میں جنگ کرنے والے فریقین کو فائر بندی اور قومی اتحاد حکومت قائم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
لیبیا کی نمائندگی کرنے والے 15 وفود کے بھی شریک ہونے والی کانفرس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ۔
جس میں کہا گیا کہ" ہم لیبیا میں تبدیلی کے دور اور ملک میں حکومتی اختیارات اور قوانین کی بالا دستی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں"۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ لیبیا میں طاقت کے خلاء کو دہشت گردوں کی جانب سے پُر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
لیبیا میں جنگ کرنے والے فریقین نے قومی اتحاد حکومت کے قیام پر مبنی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
اقوام متحدہ کی نگرانی میں تیار کردہ منصوبہ، 40 دنوں کے اندر قومی اتحاد حکومت کے قیام، ماہ فروری تک صدارتی کونسل کے قیام، اس کونسل کی جانب سے کابینہ کا تعین کرنے اور تبروک کی پارلیمنٹ کو طرابلس منتقل کرنے کے سلسلے کے آغاز پر مبنی ہے۔
خیال رہے کہ لیبیا میں افراتفری کے ماحول اور اختیارات کے فقدان کے باعث داعش نے یہاں پر ڈھیرے ڈالنے شروع کر دیے تھے اور خاصکر ساحلی شہر دہشت گرد تنظیموں کے زیر اثر آ گئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں