دہشت گردی اور اسلام کے درمیان رابطہ قائم کرنا غلط طرز عمل ہے

فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو پورا کیا جانا اور فلسطینی حکومت کا قیام ایسے ترجیحی مسائل ہیں جنہیں سب سے پہلے حل کیا جانا ضروری ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز

405312
دہشت گردی اور اسلام کے درمیان رابطہ قائم کرنا غلط طرز عمل ہے

خلیجی تعاون سربراہی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔۔۔
اجلاس کے افتتاحی خطاب میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی اور اسلام کے درمیان رابطہ قائم کرنے والے غلط طرز عمل پر تنقید کی۔
شاہ سلمان نے علاقے کے مشکل حالات کا شکار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسائل کے خلاف جدوجہد کے لئے باہمی اتحاد و یکجہتی کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو پورا کیا جانا اور فلسطینی حکومت کا قیام ایسے ترجیحی مسائل ہیں جنہیں سب سے پہلے حل کیا جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی جنیوا کانفرنس کے لئے ضروری ہے کہ شام کے مسئلے کا بھی موزوں حل تلاش کرے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے بھی کہا کہ دہشت گردی ایسے خطرناک مسائل میں سے ایک ہے کہ جن کا اس وقت عصری دنیا کو سامنا ہے۔
اجلاس دو دن تک جاری رہے گا اور اس میں علاقائی پیش رفتوں کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک کی مشترکہ سکیورٹی ، اقتصادی اور فوجی اتحاد کے موضوعات پر غور کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں