اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوج کے ایک جنگی طیارے نے رفاہ کے علاقے میں حماس کے عسکری ونگ عزت الدین القاسم برگیڈ کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ علاقے میں شدید نقصان پہنچا ہے

402557
اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک جنگی طیارے نے رفاہ کے علاقے میں حماس کے عسکری ونگ عزت الدین القاسم برگیڈ کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اس حملے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ علاقے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
فلسطینی گروپوں کی جانب سے اس بارےمیں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل ٹو کی اطلاع کے مطابق غزہ کی جانب سے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس حملے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
اسرائیلی ریڈیو نے القدس اور مسجدی اقصیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے غزہ سے داغے جانے والے ہر ممکنہ میزایل کے خلاف ائیر ڈیفنس سسٹم کو غزہ کی پٹی کے قریب اشدود کے علاقے میں نصب کردیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں