ریاض میں شامی اعتدال پسند مخالفین کا اجلاس

سعودی انتظامیہ نے شام کے اندر اور باہر موجود اعتدال پسند مخالفین کے نمائندوں کو دارالحکومت ریاض میں یکجا ہونے کی دعوت دے دی ہے

402657
ریاض میں شامی اعتدال پسند  مخالفین کا اجلاس

سعودی ا انتظامیہ نے شام کے اندر اور باہر سر گرم عمل اعتدال پسند تمام تر مخالف گروہوں کو 8 تا 10 دسمبر دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے دفتر ِ خارجہ کے ایک افسر کے حوالے سے جاری کردہ ایک خبر میں اطلاع دی ہے کہ مخالفین کے نمائندوں کو اجلاس میں دعوت دینے کا فیصلہ شام کے معاملے میں اہم کردار ادا کرنے والی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام اسٹیفن اسٹافن دے مستورا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ سعودی انتظامیہ مخالفین کو آزادانہ طور پر مذاکرات کرنے اور جنیوا ۔ ون اعلامیہ پر طے پانے والے اصولوں پر اتفاق رائے قائم کرنے کے زیر مقصد ہر طرح کے امکانات فراہم کرے گی۔
یاد رہے اس سے قبل کے اجلاس میں شام شہریوں کی قیادت میں 6 ماہ کے اندر عبوری دور، طرفین کے مابین مذاکرات شروع کرنا اور فائر بندی، نئے آئین کے قیام، 18 ماہ کے اندر منصفانہ انتخابات اور اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی " دہشت گردوں اور مخالفین " کا تعین کرنے جیسے معاملات پر سمجھوتہ طے کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں