بوکو حرام کی قید سے 900 مغوی رہا ،100 دہشت گرد ہلاک

فوج نے ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے 900 مغویوں کو رہا کروا لیا ہے ۔

400505
بوکو حرام کی قید سے 900 مغوی رہا ،100 دہشت گرد ہلاک

کیمرون کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی قید سے 900 مغویوں کو رہا کروا لیا ہے ۔ اس آپریشن میں بوکو حرام کے ایک سو دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
مغویوں کو سرکاری سرپرستی میں ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔فوج کے ترجمان کرنل دیدر بجیک کے مطابق آپریشن نائجیریا کی سرحد کے قریب کیا گیا۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان مغویوں میں نائجیریا سے اغواء ہونے والی سکول کی وہ 200 طالبات بھی شامل ہیں یا نہیں کہ جنہیں پچھلے سال ایک سکول میں حملے کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔ کیمرون حکام کے مطابق آپریشن میں ریجنل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں