یورپی یونین کے کردار کو التوا میں ڈالنے کا حکم

یورپی یونین کے ساتھ امن مرحلے اور اس سے متعلقہ تمام کاروائیوں کو بند کر دیا گیا، فیصلہ یورپی یونین کے اسرائیلی مال کو لیبل کئے جانے سے متعلق اٹھائے گئے قدم کا نتیجہ

395855
یورپی یونین کے کردار کو التوا میں ڈالنے کا حکم

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو نے یورپی یونین کے فلسطین۔اسرائیل امن مرحلے میں ادا کردہ کردار کو التوا میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے ترجمان ایمانوئیل ناہسون نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے احکامات پر یورپی یونین کے ساتھ امن مرحلے اور اس سے متعلقہ تمام کاروائیوں کو بند کر دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یورپی یونین کے اسرائیلی مال کو لیبل کئے جانے سے متعلق اٹھائے گئے قدم کا نتیجہ ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو نے نام ظاہر کئے بغیر ایک بااثر شخصیت کے حوالے سے نشر کردہ خبر میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نیتان یاہو نے اسرائیل کی وزارت خارجہ سے فلسطین کے ساتھ امن مرحلے میں یورپی یونین کے کردار کے موضوع کا تازہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور جائزے کے مکمل ہونے تک تمام ڈپلومیٹک ملاقاتوں اور مذاکرات کو التوا میں ڈالنے کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے 11 نومبر کو، اسرائیل کے زیر قبضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں غیر قانونی رہائشی بستیوں میں تیار کردہ مال پر "میڈ ان اسرائیل " کے لیبل کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں