اسرائیلی جارحیت نے مزید دو فلسطینیوں کی جان لے لی

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے

417764
اسرائیلی جارحیت نے مزید دو فلسطینیوں کی جان لے لی

اسرائیلی فوجیوں کے شمالی القدس میں واقع قلندیہ مہاجر کیمپ پر حملے میں دو فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے قلندیہ مہاجر کیمپ چھاپوں کے دوران یہاں پر مقیم نوجوانوں کی اکثریت کو "وارنٹ جاری کرتے ہوئے" گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
دریں اثناء اسرائیلی فوجیوں کی دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقے بیرہ ، بیت الاحم اور کلکیلیا شہروں میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرو ں کے خلاف ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے ساتھ مداخلت کی۔
جس پر مظاہرین نے پتھراو کرتے ہوئے جواب دیا۔
اس دوران جھڑپ ہونے سے 12 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
خیال رہے ماہ اکتوبر سے ابتک فلسطین میں تصادم کے دوران 70 سے زائد فلسطینی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں