شامی مہاجرین کو پناہ دینے میں ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں:بان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ترکی ،لبنان اور اردن میں لاکھوں کی تعداد میں شامی مہاجرین کی آباد کاری قابل تعریف ہے

415035
شامی مہاجرین کو پناہ دینے میں ترکی کی کوششیں قابل تعریف ہیں:بان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ترکی ،لبنان اور اردن میں لاکھوں کی تعداد میں شامی مہاجرین کی آباد کاری قابل تعریف ہے ۔
بان کی مون نے سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عرب۔لاطینی ممالک کے چوتھے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ویانا میں منعقدہ شام مذاکرات کے دوران عالمی برادری نے اس بحران کو حل کرنے میں نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے شام کی خانہ جنگی ختم کرنے کی اہمیت اجاگر کرتےہوئے کہا کہ شامی مہاجرین کو ترکی،لبنان ،اردن حتی بعض لاطینی ممالک کی طرف سے پناہ دینا قابل ستائش ہے ۔
بان کی مون نے یمن کے حوالے سے کہا کہ اس صورت حال میں فوجی کاروائی بے نتیجہ ثابت ہوگی لہذا یہ ضروری ہے کہ طرفین کو اقوام متحدہ کی چھت تلے یکجا کرتےہوئے اُن کے مسائل سنُے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی بگڑتی صورت حال شہریوں کی اموات کا باعث بن رہی ہے جس کے سد باب کے لیے ہم پوری کوشش کر رہے ہیں۔
مون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی داعش،بوکو حرام اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیاں روکنے کےلیے ایک جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے ۔
اس اجالس میں جزیرہ نما عرب اور لاطینی امریکی ممالک کے سربراہوں کے علاوہ وزرائے اعظم اور وزرا بھی شرکت کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں