لیبیا میں ہیلی کاپٹر تباہ

لیبیا کی مسلح افواج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ایک ہیلی کاپٹر کو جس میں فوجی افسران بھی موجود تھے۔

402720
لیبیا میں ہیلی کاپٹر تباہ


لیبیا کے شہر زاویے میں فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لیبیا کی مسلح افواج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ایک ہیلی کاپٹر کو جس میں فوجی افسران بھی موجود تھے ال مایہ کے علاقے میں تبروک مجلس نمائندگان کے حامی قبیلوں کیطرف سے مار گرا دیا گیا ہے ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات میں ا ضافہ کر دیا گیا ہے اور شہر کے مشرقی اور مغربی علاقوں سے آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے ۔ طرابلس کی حامی شفق لیبیا قوتوں کے کما نڈر سامی ال کامودی نے کہا ہے کہ جس علاقے میں ہیلی کاپٹر کو گرایا گیا ہے وہاں قبیلوں کی فوج اور تبروک حکومت کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں