مہاجرین کی گزرگاہوں پر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین کے رکن 11 ممالک اور بلقانی ممالک کے سربراہان نے برسلزمیں منعقدہ اجلاس میں مہاجرین کی گزرگاہوں پر ایک لاکھ افراد کے لیےکیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

399971
مہاجرین کی گزرگاہوں پر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ


یورپی یونین مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔
یورپی یونین کے رکن 11 ممالک اور بلقانی ممالک کے سربراہان نے برسلزمیں منعقدہ اجلاس میں مہاجرین کی گزرگاہوں پر ایک ایک لاکھ افراد کے لیےکیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اجلاس میں ترکی کیساتھ جاری سرگرمیوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔اجلاس کے بعد جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل ،یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جنکر اور اقوام متحدہ کے مہاجرین کے اعلیٰ کمشنر انتونیو گو تراس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ جنکر نے سرحدوں کی سلامتی کو بڑھانے کی ضرورت ہر زور دیا ۔جرمنی کی چانسلر مرکل نے کہا کہ مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہر ملک کو ہم اہنگی کی غرض سے ایک نگران مقرر کرنے اور ترکی کیساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سرحدوں کو تحفظ دینے کے لیے تدابیر بڑھانے اور مشترکہ گشتی ٹیمیں تشکیل دی جانی چاہئیں ۔
دریں اثناء بلقان کے راستے مہاجرین کی یورپ آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔مہاجرین کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ممالک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 6 لاکھ اسی ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔یورپی ممالک نے مہاجرین کو پناہ دینے کا معاہدہ کیا ہے لیکن ابھی تک صرف 86 مہاجرین کو پناہ دی گئی ہے ۔یورپی ممالک اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں