اسرائیل داعش کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گا

اسرائیلی حکومت ، داعش، نصری فرنٹ اور عبداللہ عظام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گی

399672
اسرائیل داعش کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گا

اسرائیلی حکومت ، داعش، نصری فرنٹ اور عبداللہ عظام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرے گی۔
وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی زیر قیادت کئے جانے والے ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ "داعش، نصری فرنٹ اور عبداللہ عظام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا"۔
اسرائیل کی داخلہ خفیہ ایجنسی شن بیٹ کے حکومتی ترجمان نے موضوع سے متعلق بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش اور نصری فرنٹ کو القائدہ سے تعلق ہونے کی وجہ سے عبداللہ عظام بریگیڈ کو اسرائیلی مفادات کے خلاف ہونے کی وجہ سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں