اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے نہ تو خود زخمی فلسطینی کی مدد کی اور نہ ہی ہیلتھ ٹیموں کو اس کے قریب جانے کی اجازت دی

355406
اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیل کی پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیے میں دعوی کیا گیا ہے کہ بیت المقدس اور رملّہ کے درمیان واقع قلاندیہ سرحدی چوکی پر ایک فلسطینی نے اسرائیلی پولیس اہلکار کو چاقو مار کر معمولی زخمی کر دیا ہے۔
تاہم عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے نہ تو خود زخمی فلسطینی کی مدد کی اور نہ ہی ہیلتھ ٹیموں کو اس کے قریب جانے کی اجازت دی۔
دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ حراست میں لئے جانے والے فلسطینیوں میں سے 15 نے دریائے اردن کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں شرکت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہودی آباد کاروں نے ماہِ اگست میں نابلوس میں دیوا بشی کنبے کے گھر میں لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں گھر کا مالک اس کی اہلیہ اور 18 ماہ کا بچہ ہلاک ہو گیا تھا واقعے میں صرف ان کا چار سالہ بچہ زندہ بچا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں