اسرائیل ، فلسطین کشیدگی بام عروج پر

امریکی وزیر خارجہ 39 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے واقعات پر غور کرنے کی خاطر اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

355131
اسرائیل ، فلسطین کشیدگی بام عروج پر

اسرائیل ۔ فلسطین تناو میں اضافے کے باعث بین الاقوامی سطح پر ملاقاتوں میں تیزی آرہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔
کیری اور نتن یاہو 39 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے واقعات اور خطے میں رونما ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
نتن یاہو علاوہ ازیں بروز بدھ جرمنی کا دورہ کرتے ہوئے چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔
دریں اثناء 39 افراد کے جان بحق ہونے والے واقعات کے بعد اسرائیلی سیکورٹی قوتوں نے یوروشلم سمیت کئی علاقوں میں حفاظتی اقدامات میں سختی لائی ہے۔
امریکی سدر باراک اوباما نے موجودہ حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے شہریوں کو پُر تشدد واقعات سے تحفظ فراہم کرنے کا حق حاصل ہے اور در حقیقت دو مملکتی حل علاقے میں امن و امان کے قیام کی واحد راہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں