شمالی عراق: ہیضے کی وبا خطرناک صورت حال اختیار کرر ہی ہے

شمالی عراق میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس پر قابو کےلیے انتظامیہ کو سخت تدابیراختیار کرنے کا کہا گیا ہے

393453
شمالی عراق: ہیضے کی وبا خطرناک صورت حال اختیار کرر ہی ہے

شمالی عراق میں ہیضے کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔
حالیہ طور پر دوحوک اور کرکوک شہروں میں اس وبا میں مبتلا افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے دارالحکومت بغداد اور اس کے مضافاتی شہروں کو اس وبا سے بچانے کےلیے ضروری تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
شمالی عراقی شہر کرکوک میں ہیضے سے دو افراد مزید متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کا خیال ہے کہ یہ وبا اربیل شہر سے سات کلومیٹر دور پڑے کچرے کے ڈھیر سے پھیلی ہے جہاں سے ہر روز متعدد انسان باسی روٹی کے ٹکڑے اور کھانے پینے کی دیگر اشیا اٹھاتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہےکہ اس سال ملک میں پانی کی قلت اور شدید گرمی بھی اس وبا کے پھیلنے کا سبب بنی ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں