غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی شہید،متعدد زخمی

فلسطین کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز دوفلسطینی نوجوان قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہو گئے

355068
غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو فلسطینی شہید،متعدد زخمی

فلسطین کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز دوفلسطینی نوجوان قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہو گئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا غزہ میں ہونے والے واقعات میں ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے جنہیں، اصلی گولیوں، ربڑ کی گولیوں اور دم گھنٹے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔
گزشتہ روز سے غزہ کی پٹی کی شمالی اور مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں سے ہونے والی مدبھیڑ میں ا ب تک 13 شہری شہید اور دو سو زخمی ہوئے ہیں۔
بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں سرحدی باڑ کے قریب اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم کی صورت پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں مظاہرین زخمی ہوئے جن میں کم سے کم ایک کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت واقع ہو گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے چاقو سے یہودی آبادکار کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز بھی مسجد اقصی کا محاصرہ کئے رکھا اور 40 سال سے کم عمر کے افراد کو مسجد میں نماز جمعہ کے لئے نہیں جانے دیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں