اسرائیلی پولیس کواپنی من مانی کرنے کے لیےمزید بااختیار بنا دیا گ

اسرائیل کی کابینہ نے پولیس کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ یروشلم میں ایسے مراکزکو بند کر دے جو کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں

392224
اسرائیلی پولیس کواپنی من مانی کرنے کے لیےمزید بااختیار بنا دیا گ

اسرائیل کی کابینہ نے پولیس کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ یروشلم میں ایسے مراکزکو بند کر دے جو کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے اکثر حملے یروشلم کے عرب علاقوں سے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق دہشت گردوں کے رہائشی حقوق ختم کر دیے جائیں گےاور حملوں میں ملوث افراد کی جائیداد بھی قبضے میں لے لی جائے گی۔
اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت فلسطینی تشدد ختم کرنے کے لیے تمام دستیاب اقدامات اختیار کرے گی ۔
انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس پر بھی زور دیا کہ وہ تشدد کو ہوا نہ دیں۔
باور رہے کہ فلسطینی صدر ،تشدد کی حالیہ لہر کا ذمہ دار اسرائیلی آبادکاروں کی طرف سے کی جانے الی جارحانہ کارروائیوں کو قرار دیتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں