شام:اسد نواز اور روسی لڑاکا طیاروں کی زد میں

شام کے مختلف علاقوں میں روسی اور اسد نواز لڑاکا طیاروں کے تازہ حملوں میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں

392338
شام:اسد نواز اور روسی  لڑاکا طیاروں کی زد میں

شام اسد نواز فوج اور اس روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں کی زد میں ہے ۔
روسی طیاروں نے حلب میں مخالفین کے زیر قبضہ دار العزۃ اور حیان نامی قصبوں سمیت عدلیب کے دیہی علاقوں پر بمباری کی جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس واقعے میں متعددعمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں جن کے ملبے تلے انسانوں کے دبنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔
امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ علاقے میں داعش کے کارندے نہین بلکہ عام شہری مقیم تھے۔
دوسری جانب اسد نواز فوج کے طیاروں نے دمشق کے علاقے عین الترمہ کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں