تمام تررکاوٹوں کے باوجودداعش کے جنگجووں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ

امریکی میڈیا کے مطابق تمام تر اقدامات اٹھانے کے باوجود ایک سو ممالک کی جانب سے ہر ماہ ایک ہزار کے قریب غیر ملکی جنگجو عراق اور شام میں داعش میں شمولیت اختیار کررہے ہیں

385433
تمام تررکاوٹوں کے باوجودداعش کے جنگجووں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ

دہشت گرد تنظیم داعش میں شرکت کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ایک سال کے دوران دگنی ہوتے ہوئے 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تمام تر اقدامات اٹھانے کے باوجود ایک سو ممالک کی جانب سے ہر ماہ ایک ہزار کے قریب غیر ملکی جنگجو عراق اور شام میں داعش میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
روزنامہ نیو یارک ٹائمز کی خفیہ اطلاعات اور کانگریس کے اراکین کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات پر مبنی خبروں کے مطابق گزشتہ سال 15 ہزارا افراد نے دہشت گرد تنظیم داعش میں شرکت کی تھی جبکہ اس سال اس تنظیم میں شرکت کرنے والے جنگجوؤں کی تعداد دگنی ہو کر تیس ہزار ہوگئی ہے۔
سیکورٹی ماہرین کے مطابق داعش خاص طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں شامل کررہا ہے اور اس سلسلے مین سوشل میڈیا بڑا فعال کردار ادا کررہا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں