دمشق میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری

شام میں مخالف یونٹوں نے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع علاقے داہیت الاسد کے فوجی سکیورٹی شعبے کے عمارت پر قبضہ کر لیا

349040
دمشق میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری

دمشق میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
شام میں مخالف یونٹوں نے دارالحکومت دمشق کے مشرق میں واقع علاقے داہیت الاسد کے فوجی سکیورٹی شعبے کے عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
علاقے میں آدرا جیل کے جوار میں مخالف یونٹوں اور اسد فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
مخالفین نے دمشق کے مشرق میں انتظامیہ کے خلاف کھولے گئے متعدد محاذوں پر اسد فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا ہے۔
مخالف گروپوں نے گذشتہ چند روز سے دمشق کے مشرقی علاقے غتّہ میں اسد فورسز کے زیر قبضہ تل کردی ٹیلے کا کنٹرول سنبھلنے کے بعد ملک کی سب سے بڑی جیل آدرا پر حملہ کیا اور عورتوں کی بیرکوں پر مشتمل چند عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں