اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر فلسطینی پرچم لہرایا جائیگا

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ کا دورہ کرنے والے صدر فلسطین محمود عباس اپنے وطن کے لیے پرچم کشائی کریں گے

344221
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر فلسطینی پرچم لہرایا جائیگا


فلسطینی پرچم کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر لہرائے جانے سے متعلق مسودے کو 193 رکنی جنرل کمیٹی میں 119 ملکوں کے ووٹوں کے ساتھ قبول کر لیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے رکن عرب ملکوں کی جانب سے پیش کردہ مسودہ پر 45 ملکوں نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا ہے تو 8 ملکوں نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔ یہ ملک اسرائیل، امریکہ، کینیڈا، آسڑیلیا، مارشل آئی لینڈز، توالو، پالاو اور میکرونیشیا ہیں۔
مسودے کی منظوری کے ساتھ اقوام متحدہ کے غیر رکن مبصر ملک کی حیثیت رکھنے والے واٹی کان اور فلسطین کے پرچموں کو 193 رکن ملکوں کے پرچم لہرائے جانے والے مقام پر 20 دن کے اندر اندر لہرانا لازمی ہے۔
اس بات کی توقع کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ کا دورہ کرنے والے صدر فلسطین محمود عباس اپنے وطن کے لیے پرچم کشائی کریں گے۔
ترکی نے اقوام متحدہ کے مذکورہ فیصلے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مملکت فلسطین کو مزید ملکوں کی جانب سے تسلیم کیے جانے اور فسلطینی عوام کے اسرائیلی قبضے سے جلد از جلد چھٹکارا پاتے ہوئے سن 1967 سے قبل کی سرحدوں کے اندر اپنی زندگیوں کو آزادانہ شکل میں گزارنے کے اہداف کی جانب ایک اہم قدم کو تشکیل دیتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں