محمد علی بشر کو علالت کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا

تورا جیل کے ہائی سکیورٹی والے حصے میں قید میں رکھے گئے سابق وزیر ترقی اور اخوان المسلمین تنظیم کے لیڈروں میں سے محمد علی بشر کو علالت کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

376958
محمد علی بشر کو علالت کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع تورا جیل کے ہائی سکیورٹی والے حصے میں قید میں رکھے گئے سابق وزیر ترقی اور اخوان المسلمین تنظیم کے لیڈروں میں سے محمد علی بشر کو علالت کے سبب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اخوان المسلمین کے دفاعی وفد کے اراکین میں سے سیّد نصر نے کہا ہے کہ بشر کو دوبارہ جیل میں لائے جانے یا نہ لائے جانے کے بارے میں ، صحت کی صورتحال کے بارے میں اور ہسپتال منتقل کرنے کا سبب بننے والی بیماری کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اطلاع کے مطابق ہیپاٹائٹس سی اور جگر کی بیماری کے باوجود بشر کو تین ہفتوں کے وقفے سے صرف چند کیپسول لینے کی اجازت دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر ترقی محمد علی بشر کو "کالعدم تحریک کا رکن ہونے، تشدد کو تحریک دینے اور حکومت مخالف مظاہرے کرنے کے الزامات کے ساتھ 24 نومبر 2014 کو حراست میں لیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں