شیطان صفت عالم دین اپنی بیٹی سے منہ کالا کرکے اُسے ماربیٹھا

ایک سعودی عالم دین نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اس لیے جنسی زیادتی کی اور اسے مارڈالا کہ بچی بہت شوخ و شریر تھی

343556
شیطان صفت عالم دین اپنی بیٹی سے منہ کالا کرکے اُسے ماربیٹھا

ایک سعودی عالم دین نے اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ اس لیے جنسی زیادتی کی اور اسے مارڈالا کہ بچی بہت شوخ و شریر تھی ۔
خبر کے مطابق سعودی عالم دین فیہان الغامدی اکثر ٹی وی پروگراموں میں مذہبی تبلیغ کرتا نظر آتا ہے لیکن اس کے پاس اپنے اس غیر انسانی فعل کا جواز صرف یہ ہے کہ اس کی اپنی بچی بہت شریر تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس شیطان صفت شخص کو بچی کی کھیل کود اور مسکراہٹ سے یہ شبہ پیدا ہوا کہ وہ کنواری نہیں جبکہ پانچ سالہ لاما کی شوخی اور معصومیت قطعی طور فطری تھی۔
بد نصیب بچی فیہان کی پہلی بیوی کی اولاد تھی۔
اس مصری خاتون نے شادی کے کچھ عرصہ بعد اپنے شوہر کی گھٹیا اور تشدد پسند نفسیات کو دیکھتے ہوئے اس سے طلاق لے لی تھی۔ ہر بچے کی طرح لاما کو بھی اپنے باپ کے ساتھ محبت تھی اور وہ والدین میں طلاق کے باوجود اپنے باپ سے ملنے کو بے تاب رہتی تھی۔
اس کی والدہ نے بتایا کہ طلاق کے بعد ہونے والے معاہدے کے تحت لاما دو ہفتوں کے لیے اپنے والد کے ساتھ رہتی تھی۔
2011کے اواخر میں جب وہ اپنے والد سے ملنے گئی تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔
یہ خبر میرے لیے بہت بڑا صدمہ تھا کیونکہ لامہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
لامہ چند ماہ تک ہستال میں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں