ہم ایران کیساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے کے خواہمند ہیں ، صدر فشر

ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ طے ہونے کے بعد پہلی بار مغربی ممالک کے ایک صدر نے ایران کا دورہ کیا ہے ۔

376569
 ہم ایران کیساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے کے خواہمند ہیں ، صدر فشر

ایران کیساتھ ایٹمی معاہدہ طے ہونے کے بعد پہلی بار مغربی ممالک کے ایک صدر نے ایران کا دورہ کیا ہے ۔
آسٹریا کے صدر ہائنز فشر نے تہران میں صدر حسن روحانی کیساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے آسٹریا کے صدر فشر نے کہا کہ ہم ایران اور آسٹریا کے مابین امسال تجارتی حجم کو 300 میلین تک پہنچانے اور بعد میں اس میں مزید اضافہ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ دونوں سربراہان نے شام کے مسئلے کا بھی جائزہ لیا ۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہم مسئلہ شام کے حل کے لیے تمام ممالک کیساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ دریں اثنا، دونوں ممالک کے حکام نے توانائی کے شعبے میں تعاون کرنے اور ایران کی قدرتی گیس کو جنوبی یورپ منتقل کرنے کے موضوع پر بھی مذاکرات کیے ۔ ان مذاکرات میں اسپین کی پٹرول کمپنیوں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں