دعوے کو دلائل کی کمی کی وجہ سے خارج کر دیا گیا

فرانس میں فلسطین کے لیڈر یاسر عرافات کی وفات سے متعلق دائر دعوے کو دلائل کی کمی کی وجہ سے خارج کر دیا گیا

342261
دعوے کو دلائل کی کمی کی وجہ سے خارج کر دیا گیا

فرانس میں فلسطین کے لیڈر یاسر عرافات کی وفات سے متعلق دائر دعوے کو دلائل کی کمی کی وجہ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
دعوے کی سماعت کرنے والے تین ججوں نے ماہِ جولائی میں اٹارنی دفتر کی طرف سے دعوے کو خارج کرنے کے مطالبے کو قبول کر لیا ہے۔
یاسر عرافات کو ان کے رملّہ کے دفتر سے معدے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں علاج کے لئے انہیں فرانس لے جایا گیا جہاں وہ 11 نومبر 2004 کو انتقال کر گئے۔
عرافات کی اہلیہ سوہا عرافات کے دائر کردہ دعوے پر فرانسیسی عدالتی حکام نے 2012 میں فلسطینی لیڈر کے زہر سے ہلاک ہونے کے احتمال کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
فرانس، سوٹزرلینڈ اور روس سے آنے والے تین مختلف ماہرین کی ٹیم نے تحقیقات کے بعد عرافات کے خون میں ریڈیو ایکٹیو مادوں کے معمول سے زیادہ ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم ٹیم ہلاکت کا سبب زہر ہونے کی حتمی تشخیص نہیں کر سکی تھی۔
سوہا عرافات نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
علاوہ ازیں فلسطینی انتظامیہ نے اور اس کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے بھی فیصلے کو تسلیم نہ کرنے اور تحقیقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں