یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

یمن کے وسطی علاقے تائز میں صدر عبدالربو منصور ہادی کی حامی عوامی مزاحمتی قوتوں اور معزول صدر صالح کے حامی حوثیوں کے درمیان ہونے ولی جھڑپوں میں 26 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ یہ لڑائی تائز اور گردو نواح میں جاری ہے

371628
یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

یمن میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کے وسطی علاقے تائز میں صدر عبدالربو منصور ہادی کی حامی عوامی مزاحمتی قوتوں اور معزول صدر صالح کے حامی حوثیوں کے درمیان ہونے ولی جھڑپوں میں 26 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ یہ لڑائی تائز اور گردو نواح میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں رواں سال مارچ سے جاری جھڑپوں میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں
شورش زدہ ملک یمن کے جلا وطن صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی شیعہ ملیشیا کے خلاف لڑائی اصل میں ایرانی توسیعی عزائم کو روکنے کے مترادف ہے۔
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں قائم جنگی اتحاد میں دیگر ملکوں کے علاوہ سوڈان بھی شامل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں