یمن میں فضائی حملوں کے دوران 43 افراد ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تعیز پر کی جانے والی بمباری کے دوران 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے زائد بتائی جاتی ہے

370457
یمن میں فضائی حملوں کے دوران 43 افراد ہلاک

یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملے جاری ہیں۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی تعیز پر کی جانے والی بمباری کے دوران 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 50 سے زائد بتائی جاتی ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں مارچ سے جاری فضائی حملوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ملک کے دارالحکومت صنعاء اور بیشتر شمالی حصے پر قابض ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے حوثی مخالف جنگجوؤں کی معاونت سے ان کے خلاف کچھ کامیابیاں ملی ہیں۔
دریں اثنا اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ نے یمن میں لوگوں کی تکالیف کو ’’ناقابل فہم‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ جلد ختم نہ کی گئی تو ’’کچھ بھی باقی نہیں بچے گا‘‘ جس پر لڑائی کی جا سکے۔
سٹیفن او برائن نے سلامتی کونسل کو اپنے حال ہی میں کیے گئے یمن کے دورے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ انہوں نے وہاں دیکھا اس سے انہیں صدمہ پہنچا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں