حکومت عراق نے کابینہ کے اراکین کی تعداد کو 33 سے  22 کر دیا

حکومت عراق نے سرکاری اخراجات میں کمی کرنےکی پالیسی کے پیش نظر کابینہ کے اراکین کی تعداد کو 33 سے کم کر کے 22 کر دیا ہے ۔

330533
حکومت عراق نے کابینہ کے اراکین کی تعداد کو 33 سے  22 کر دیا

حکومت عراق نے سرکاری اخراجات میں کمی کرنےکی پالیسی کے پیش نظر کابینہ کے اراکین کی تعداد کو 33 سے کم کر کے 22 کر دیا ہے ۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے دائرہ کار میں چار وزارتوں کو ختم کرتے ہوئے انھیں دیگر وزارتوں سے وابستہ کیا جائے گا ۔
بند کی جانے والی وزارتوں میں خواتین اور انسانی حقوق کی وارتیں بھی موجود ہیں ۔ گزشتہ ہفتے نائب وزیر اعظم کے تین عہدوں اور نائب صدر کے تین عہدوں کو ختم کر دیا گیا تھا ۔
عراق میں گزشتہ ماہ اقتصادی بحران اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے ہو ئے تھے اور آیت اللہ سستانی نے ملک میں اصلاحات کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد
وزیر اعظم حیدر العبادی نے اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی کرنے کی غرض سے کفایت شعاری کے پیکیج کا اعلان کیا تھا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں