اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ہلاک اور ایک  کو زخمی کر دیا

دریائے اردن کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں  نے ان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی بچے کو ہلاک اور ایک نو جوان کو زخمی کر دیا ہے ۔

329302
اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو ہلاک اور ایک  کو زخمی کر دیا

دریائے اردن کے مغربی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں  نے ان پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک فلسطینی بچے کو ہلاک اور ایک نو جوان کو زخمی کر دیا ہے ۔
اسرائیلی فوجی حکام کیمطابق ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان نے دریائے اردن کے مغربی علاقے کی سرحدی کنٹرول چوکی پر ایک اسرائیلی فوجی کو چاقو کے وار سے معمولی زخمی کر دیا ۔ جس کے جواب میں اسرائیلی فوجیوں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا ۔
چند گھنٹوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ایک 16 سالہ بچے کوان پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں ایک فلسطینی کے عدالت میں پیش کرنے کے مطالبے میں 60 دن سے بھوک ہڑتال کرنے اور دو روز قبل اس کی حالت نازک ہونے کے بعد واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں