جواد ظریف دمشق کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

ظریف شامی حکام کے ساتھ ،تہران انتظامیہ کی طرف سے شام کے بحران کو ختم کرنے کے لئے تیار کردہ "امن پلان" پر بات چیت کریں گے

324247
جواد ظریف دمشق کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

شام میں انتظامی فورسز کی طرف سے دارالحکومت دمشق کے جوار کے علاقے درعا میں کئے گئے حملے میں 31 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملوں میں گھر اور کاروباری مقامات میں آگ لگ گئی۔
درعا میڈیا مرکز اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے دعوی کیا ہے کہ انتظامی فورسز نے حملوں میں ناپالم بموں کا استعمال کیا ہے۔
مخالفین کی طرف سے راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
اس دوران ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دمشق کے سرکاری دورے کی توقع کی جا رہی ہے۔
ظریف شامی حکام کے ساتھ ،تہران انتظامیہ کی طرف سے شام کے بحران کو ختم کرنے کے لئے تیار کردہ "امن پلان" پر بات چیت کریں گے۔
ایران کے نئے امن پلان میں سر فہرست چار عناصر موجود ہیں۔
بحران کے خاتمے کے لئے ایران سب سے پہلے فائر بندی کی تجویز پیش کر رہا ہے اور پلان کے اس کے بعد کے مراحل میں قومی اتحادی حکومت کے قیام، اقلیتوں کے تحفظ اور مانیٹرنگ والے عام انتخابات کا انعقاد شامل ہے۔
شام کے وزیر خارجہ ولید معلم اور روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگڈانوف نے رواں ہفتے کے آغاز میں تہران میں پلان سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں