دہشت گرد تنظیم داعش حملوں کو جاری رکھے ہوئے

لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش ماہِ جون میں اپنے قبضے سے جانے والے علاقے دیرنے کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

320512
دہشت گرد تنظیم داعش حملوں کو جاری رکھے ہوئے

لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش ماہِ جون میں اپنے قبضے سے جانے والے علاقے دیرنے کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے حملوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
شہر کے مشرقی جوار کے محلّوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران شہر کے مرکز میں بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔
بم سے مسلح گاڑی سے کئے جانے والے حملے کے بعد شہر کے مرکز میں بھگدڑ مچ گئی اور عوام میں بے چینی پھیل گئی ۔
حکام عوام کو پُر ہجوم جگہوں سے دور رہنے کی تنبیہ کر رہے ہیں۔
شہر کے مشرقی علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش اور طرابلس حکومت سے منسلک ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
طبرق حکومت سے منسلک طیاروں کے بھی شہر کے اطراف میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں